تلہ گنگ میں نوسربازی کی وارداتیں ایک نوسرباز کی ٹھکائی ہو گئی۔۔۔

0
99
talagng2تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) نو سربازی کی دو وارداتیں ایک کامیاب دوسری ناکام ہو گئی ۔شوکت ساکن جھاٹلہ گاڑی میں سفر کر رہا تھا کہ چینجی اڈہ پر اُس کے ساتھ بیٹھے مسافر نے گاڑی کے اُترنے کے بعد دوڑ لگا دی ۔اس دوران شوکت نے جیب سے اٹھاسی ہزار نکلنے کے شک پر شور مچانا شروع کر دیا ۔لوگوں نے پیچھا کر کے ملزم جس کا تعلق جنڈ سے بتایا جا رہا ہے کو پکڑ لیا اوراچھی خاصی ٹھکائی کے بعدتھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا ۔دوسری واردات میں تلہ گنگ شہر میں مقامی بنک سے 28ہزار کی کیش نکلوانے والا شخص جناح پارک کے قریب دو نوسربازوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔جنہوں نے رقم چھین لی اور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں