ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی وجہ سے کوٹگلہ کے عوام میں مایوسی۔۔۔

0
209
wqکوٹگلہ( ضیاء قادری)کوٹگلہ، ترقیاتی کاموں میں عدم توجہ، عوام میں شدید مایوسی پھیل گئی، تفصیلات کے مطابق کوٹگلہ یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں میں تاخیر اور ممبران اسمبلی کی عدم توجہ کی وجہ سے عوام میں شدید مایوسی کی فضاء پھیل گئی ہے۔کوٹگلہ میں سڑکیں اور گلیاں کھنڈرات کامنظر پیش کرنے لگی ہیں جبکہ بیشتر سرکاری عمارتیں بھی بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ نہ دے کر عوام سے بدلہ لیا جارہا ہے۔ترقیاتی کاموں میں تاخیر اور عدم توجہ کی وجہ سے متعدد مسائل بڑھ رہے ہیں۔کوٹگلہ کی مین سڑک اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جنہیں تاحال مرمت نہ کیا جاسکا۔ اسی طرح کوٹ گلہ یونین کونسل کی بھوت بنگلہ عمارت حکمرانوں کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت پیش کررہی ہے۔ترقیاتی کاموں کے نہ ہونے سے علاقہ مکین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں