تلہ گنگ میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔۔۔۔

0
113
t1تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر کا سوئی گیس پریشر کا مسئلہ اگر حل نہ کیا گیا تو اسلام آباد ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کرینگے ۔ میونسپل کونسلر ملک زاہد اعوان نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ تلہ گنگ شہر کے مختلف محلوں میں سوئی گیس کا کم پریشر ہونے کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں ، اگر مقتدر شخصیات اور محکمہ سوئی گیس عوامی مشکلات کا احساس کریں تو یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ، پریشر والوکیساتھ متعلقہ محلوں کو منسلک کرکے ٹمن کے قریب واقع پریشر والو سے سوئی گیس پریشر کو دو پاؤنڈ سے بڑھا کر سات پاؤنڈ کیا جائے تو معاملہ حل ہو سکتا ہے کیونکہ تلہ گنگ شہر کیلئے محکمہ سوئی گیس نے دس سال قبل سات پاؤنڈ کا پریشر ٹمن لائن سے منظور کر رکھا ہے لیکن عوام کو اس حق سے محروم رکھا جا رہاہے اور صرف دو پوائنٹ پریشر کام کر رہا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں