تلہ گنگ کی تباہی ن لیگ کے حکمرانوں پر عائدسردارامجد الیاس

0
167

3

تلہ گنگ (نامہ نگار ) تلہ گنگ سابق نائب ناظم ضلع چکوال سردار امجد الیاس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تلہ گنگ کی تباہ حالی کی تمام تر ذمہ دار ن لیگ ہے جبکہ تحصیل تلہ گنگ کے ہسپتال جیسے سٹی ہسپتال اور دیگر کو تباہ و برباد کرنے والی ن لیگ ہی ہے آج تلہ گنگ کی عوام کو علاج کے لیے چکوال یا راولپنڈی جان پڑ رہا ہے اگر جو سہولیات چودھری پرویز الہی نے سٹی ہسپتال کے لیے منظور کرائی تھی عوام کو وہ سہولیات فراہم کی جاتیں تو آج عوام کو صحت اورعلاج کے حوالے سے درپیش مسائل کا سامنا ہرگز نہ کرنا پڑتا مگر ن لیگ نے ہمیشہ تلہ گنگ کی عوام کو مسائل میں دھکیلنے کی ہی کوشش کی ہے سٹی ہسپتال تلہ گنگ اور تحصیل تلہ گنگ میں بجلی و گیس کی فراہمی اور اس طرح کے کئی شاندار منصوبوں کو روکنے والی ن لیگ کی مقامی قیادت ہی ہے جبکہ ق لیگ اور چودھری پرویز الہی کا دور تلہ گنگ کا سنہری دور تھا کوجس میں گیس بجلی کی فراہمی سٹی ہسپتال کا قیام سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا تھا مگر افسوس کے تیس سال سے زائد عرصہ تلہ گنگ پر قابض رہنے والے ن لیگ کے لوگوں اور ن لیگ کی مقامی قیادت کو تلہ گنگ کی یہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی ایک آنکھ نہ بھائی اور ن لیگ کا دور آتے ہی ان لوگوں نے چودھری پرویز الہی کے دور میں تحصیل تلہ گنگ میں شروع کیے گئے تمام ترقیاتی منصوبے تباہ وبرباد کر دیے جس کی وجہ سے آج تلہ گنگ کی عوام مسائل کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہے مگر اب تلہ گنگ کی عوام پر تلہ گنگ پر طویل عرصہ قابض رہنے والوں اور ن لیگ کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے اس لیے اب آنے والا دورپاکستان مسلم ق کا ہی ہے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں