پچنند میں گاڑیوں کے ٹائم کے تنازعے پر فائرنگ سے چھ افراد شدید زخمی۔۔۔

0
71
p1لاوہ( نمائندہ خصوصی)پچنند گاڑیوں کے ٹائم کا تنازعہ، فائرنگ سے چھ افراد شدید زخمی، مقدمہ درج، تھانہ لاوہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق گاڑی نمبری 6655رولپنڈی سے آتے ہوئے کوٹگلہ روڈ پچنند میں محمد مدثر ولد صوفی محمد خان، مزمل ولد صوفی محمد خان، محمد جاویدولد سرفراز خان، صوفی محمد خان ولد غازی خان، محمد آصف ولد عبداللہ، محمد ایوب ولد غلام محمد، محمد دلیل ولد اولیاء،سعادت ولد سرفراز، جہانگیر ولد اللہ یار، محمد کریم ولد ابراہیم، ابراہیم ولد اولیاء خان، آصف ولد محمد اقبال سکنہ پچنند سمیت 16نامعلوم افرادنے راستہ روک لیااور مذکورہ افراد اسلحہ اور کلہاڑیوں سمیت ڈنڈوں سے لیس تھے۔ایف آر کے مطابق مدثر ، مزمل، جاوید، آصف سمیت صوفی محمد خان نے گاڑی کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محرم خان ولد اللہ دتہ، ممتاز خان ولد عطر خان، جہان خان ولد محمد رمضان ، محمد اعجاز ولد حیات محمد، مدعی شوکت حیات اور اس کا بھائی آصف حیات ساکن صادق آباد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس تھانہ لاوہ کے پہنچنے پر تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کردیا گیا جبکہ ایف آئی آر میں نامزدو نامعلوم ملزمان کے خلاف زیردفعہ 324/341، 148/149، 427/109 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ پانچ ملزمان گرفتار ہو گئے ڈیلی نیوز سے تفتیشی افسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں شدید زخمیوں کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے ۔ ڈیلی نیوز کے ایک سوال پر کوئی ایسا زخمی جس کی حالت نازک ہو تو تفتیشی عبدالمالک نے بتایا کہ نہیں شدید چوٹیں آئی ہیں انہوں نے ڈیلی نیوز کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں