علاقہ کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے محکمہ تعلیم پر فوکس۔۔۔۔

0
151

2

لاوہ(تحصیل رپورٹر)علاقہ کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کوفوکس کر رہے ہیں، ملک ظہور انور اعوان کی سوچ اور علاقہ کی تعمیر ترقی کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہمہ وقت میدان میں ہوں۔ کچھ عناصر کو ملکی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی اس لئے وہ کبھی اسلام آباد اور کبھی لاہور کو بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ، نہ اسلام آباد بند ہوگا نہ لاہور اور نہ ہی وقت سے پہلے مسلم لیگ(ن) کی حکومت جائے گی، ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ملک شہر یار اعوان کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈھرنال کی افتتاحی تقریب سے خطاب، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈھرنال کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ملک شہر یار اعوان دست راست ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان تھے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چکوال بھر میں سب سے زیادہ کام ہمارے حلقہ میں ہوئے ملک ظہور انور اعوان نے بلا تفریق خدمت کی اور کسی بھی شخص کو جائز مطالبہ پر لبیک کہتے ہوئے حاضر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی ہم نے تعلیم کو ترجیح دی تاکہ ہمارے بچے اور بچیاں معیاری تعلیم سے آراستہ ہوکر نہ صرف ملک کے قیمتی شہری بن سکیں بلکہ سول و عسکری اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہوکر ملک و قوم اور علاقے کا نام روشن کریں۔مذکورہ تقریب میں مسلم لیگ(ن) کے تمام یونین کونسلز کے چیئرمین و وائس چیئرمین اور رہنماؤں نے شرکت کی،علاوہ ازیں صحافی برادری سے حفیظ اﷲ ملک، ملک امتیاز احمد، حافظ قمر اعوان،ملک عزیر نوشیری خیل، حاجی سلیم، قیصر سعید، ساجد محمود، سراج الحق، سلیم طاہر نے خصوصی شرکت کی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں