کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر پریس کلب لاوہ کی مبارکباد۔۔۔

0
140

1

لاوہ(تحصیل رپورٹر)ختم نبوت کانفرنس پچنند کے کامیاب انعقاد پر پریس کلب لاوہ کی ختم نبوت کمیٹی تلہ گنگ ولاوہ ، انتظامیہ اور خصوصاً مولانا عبید الرحمن انور کو مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق پانچویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس پچنند کے کامیاب انعقاد پر اراکین پریس کلب لاوہ ملک حسن احمد، امیر عبداﷲ ملک، فاروق عابد، قمر اعوان، ضیاء الدین، محمد ظہور، حفیظ اﷲ ملک، نثار احمد، ملک منیر لیٹی، محمد نعمان، ملک عزیر نوشیری خیل، ضیاء اﷲ ملک، اختر ملک، ملک آصف نواز، محمد اشرف سمیت دیگر نے مولانا عبید الرحمن انور، مفتی آصف محمود، مولانا حنیف صابر،میاں ضیاء الرحمن، مفتی اسد محمود، اہلیان پچنند اور کانفرنس کی انتظامی کمیٹی اور علمائے کرام مبارکباد پیش کی۔اتنا بڑا ہجوم اور بہترین انتظامات علماء کرام کی خاص محنت و دعاؤں کا نتیجہ ہے اور علماء کا اتحاد و ملی یکجہتی لائق تحسین ہے۔۔دیگر عوامی و سماجی حلقوں نے بھی علما ء کرام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں