ترقی یافتہ شہر کے مین چوک کا منظر

0
116
saزیر نظر تصویر تلہ گنگ شہر کی ہے تصویر سے واضح نظر آرہا ہے کہ یہاں کوئی جنگل کا قانون ہے گاڑیاں سڑک میں ہی پارک ہیں کوئی نظم و ضبط نہیں نہ کوئی ٹریفک اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینے کی زحمت کرتے ہیں بلکہ اکثر غائب رہتے ہیں یہ مین چوک ہے اس میں گاڑیاں ایسے کھڑی ہیں جیسے سرکاری پارکنگ ہو جس کی وجہ سے رش بنا ہوا ہے بندہ روڈ کراس کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن رش کی وجہ سے گزر نہیں پا رہا اور بجلی کی تاریں روڈ کے ساتھ انتہائی نیچے گزر رہی ہیں جو کسی بھی بس یا ٹرک کو گزرتے ہوئے چھو سکتی ہیں جس کی وجہ سے جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے نہ واپڈا کو پرواہ ہے نہ مقامی لیڈرو اور نہ انتظامیہ کو پرواہ ہے اگر قیمتی جانیں جاتی ہیں تو عوام کی جاتی ہیں یہ فیصلہ میں عوام پر چھوڑتا ہوں۔ تحریر ارسلان احمد ملک، فوٹو ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپ ڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں