دھرابی میں واقعہ، ڈیلی تلہ گنگ نیوز نے سب سے پہلے سب سے آگے خبر۔۔۔۔

0
73
dailynewsاسلام آباد( ارسلان احمد ملک) افسوسناک خبر کوچ حادثہ جس میں ایک مقامی آدمی شدید زخمی اور پھر اس کو ایمرجنسی کی صورت میں راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا یہ افسوسناک واقعہ تلہ گنگ کے علاقہ دھرابی میں پیش آیا ہمیشہ کی طرح ڈیلی نیوز تلہ گنگ نے سب سے پہلے سب سے آگے اس خبر کو بریک کیا حالانکہ حقیقت میں اگرمیں شہزاد کو یہاں داد نہ دوں تو بڑی بے انصافی ہو گی انہوں نے نہایت ہی مہارت کے ساتھ خبر کو بریک کیا بمعہ تصویر بریک کیا اور مزید اپ ڈیٹ بھی دیتا رہا میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ شدید زخمی کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور کئی گھنٹے عوام نے احتجاجاً روڈ بلاک رکھا انتظامیہ بھی بہت لیٹ پہنچی مسافر بے چارے جن میں بزرگ نوجوان خواتین، معصوم بچے سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا رہااور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اگر دیکھا جائے تو مقامی آدمی کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ احتجاج کریں انہوں نے بھرپور احتجاج کیا مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر بھی موقع پر نہ پہنچ سکا میں یا شہزاد اکثر اس روڈ کے بارے میں بھی لکھتے رہے گزشتہ ہماری تحریر ریکارڈ میں پڑی ہوئی ہے کہ سڑک بیٹھ گئی القاسم ٹیکسٹائل مل کی پہاڑیوں کیساتھ کوئی سپورٹ نہیں اور خصوصا ہم نے دھرابی کا ذکر کیا تھاکہ وہاں ٹریفک سگنل نہیں اور نہ سپیڈ بریکر ہیںآئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن اگر متعلقہ انتظامیہ بروقت کارروائی کرتی شاید وہ سانحہ آج نہ ہوتانہ لیڈروں نے توجہ دی نہ انتظامیہ نے کوئی خاطر خواہ انتظامات کئے کئی گھنٹے مسافر بھوکے پیاسے اور گرمی سے بلبلاتے رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزتحصیل لاوہ کے علاقہ ڈھرنال کے گاؤں فقیرا میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس کی وجہ سے بین الصوبائی شاہراہ بند کر دی گئی تھی اور کئی گھنٹے بند رہی انتظامیہ کے مذاکرات کے بعد کھول دی گئی۔ اب بھی انتظامیہ اور لیڈروں سے اپیل ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اور اس سڑک کی اصلاح و احوال کیلئے مناسب اقدامات کریں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں