تلہ گنگ شہر میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت بند نہ ہو سکی۔۔۔

0
209

5

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر میں ہیوی ٹریفک کی آمد ورفت سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے بند نہ ہو سکی ۔کئی قیمتی جانوں کا خون بھی ان سیاست دانوں کا دل بھی نرم کرنے میں ناکام رہا ۔تلہ گنگ سے باہر کروڑوں روپے کی لاگت سے دو دو بائی پاس بنائے گئے تا کہ تلہ گنگ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کو کم کیا جا سکے ۔لیکن ان بائی پاس کی موجودگی کے باوجود ہیوی ٹریفک سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے شہر میں گزر رہی ہے ۔جس کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوئے اور متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں لیکن منتخب عوامی نمائندوں کے کانوں پر جون تک نہیں رینگی ۔نہ کبھی اُنہوں نے متاثر خاندانوں اظہار ہمدری کیا ۔چند روز قبل بھی تیز رفتار مسافر کوچ نے غریب رکشہ ڈرائیور کو ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روند ڈالا ۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ نے ہیوی ٹریفک پر اندورن شہر گزرنے پر پابندی عائد کر دی ۔لیکن با اثر سیاست دانوں کی اشیرباد سے چلنے والی کوچز نے یہ احکامات ہوا میں اُڑا دیئے ۔عوامی حلقوں نے تلہ گنگ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر آہنی بیرئیر لگانے کا مطالبہ اور حادثہ کی مرتکب کوچز مالکان کیخلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں