جنڈ،کالا چٹا پہاڑ لالو بنگلہ کے نزدیک بسال اٹک روڈ پر ٹریفک حادثہ ۔دو جاں بحق

0
219

3

جنڈ (نامہ نگار) کالا چٹا پہاڑ اٹک بسال روڈ پر لالو بنگلہ کے نزدیک موڑ کاٹتے ہوئے ویگن نمبر C-6883 بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق ویگن اٹک سے بسال آ رہی تھی موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی اور کئی قلابازیاں کھائیں جس سے ویگن میں موجود متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے اور دو افراد ایک مرد اور ایک عورت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے مرد کا تعلق عمر تقریباً چالیس سال اور لڑکی جسکی شادی چار ماہ قبل ہوئی دونوں کا تعلق بسال سے ہے ۔ حادثہ ہوتے ہی اٹامک انرجی سکیورٹی پر موجود موبائل اور یونٹ کے کرنل بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ کالا چٹا پہاڑ اٹامک انرجی کے ڈاکٹرز نے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دی اور شدید زخمی افراد کو اٹک کیپٹن اسفند یار شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چند روز میں اس روز میں اس روڈ پر یہ دوسرا حادثہ ہے جو کہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا ۔ دو دن قبل بھی ایک ویگن بسال پولیس اسٹیشن کے نزدیک موڑ کاٹتے ہویے پل سے نیچے جا گری جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ یاد رہے کہ علاقے کے میڈیا نمائندوں نے اخبارات کی وساطت سے چند دن قبل ارباب اختیار کی توجہ اس امر کی طرف مرکوز کروائی تھی کہ اس روڈ پر اور لوڈنگ کی جا رہی ہے اور ڈرائیور حضرات لاپراوائی کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔ مگر انتظامیہ نے کوئی توجہ نہ دی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں