لاوہ و گردونواح میں تیل کی غیر قانونی ایجنسیاں کھل گئیں۔۔۔

0
120

4

اسلام آباد( ارسلان احمد ملک) تحصیل لاوہ و گردونواح میں تیل کی غیر قانونی و غیر آئینی ایجنسیاں جگہ جگہ کھل گئیں، کوئی سیفٹی کے انتظامات نہیں اور ملاوٹ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ شہر و گردونواح پچنند، کوٹگلہ اور دیگر مقامات پر تیل کی غیر قانونی و غیر آئینی ایجنسیاں کھل گئی ہیں جو کھل عام تیل بیچ رہی ہیں اور ملاوٹ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کوئی سیفٹی کے انتظامات نہیں خدانخواستہ آگ لگ جائے تو بجھانے والا آلہ تک موجود نہیں ڈیلی نیوز تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ان ایجنسیوں کو سیاسیوں کی اشیرباد حاصل ہے بعض لوگوں نے بتایا کہ اس علاقے میں صرف ایک پٹرول پمپ بھلوال پٹرول پمپ ہے جس کی وجہ سے بھی عوام کو پریشانی کا سامنا ہے لوگ مہنگا اورناقص تیل خریدنے پر مجبور ہیں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ان ایجنسیوں میں کوئی بھی خاطر خواہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے انتظامات نہیں کئے اور مہنگے داموں بھی ناقص تیل فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اس مہنگائی کے دور میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر قانونی و غیر آئینی تیل ایجنسیوں کے مالکان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں