تلہ گنگ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے مچھلی منڈی بن گیا۔۔۔

0
261

1

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی) تلہ گنگ مونگ پھلی کا سیزن اور بڑی گاڑیوں کی آمد ورفت کی وجہ سے شہر کی مصروف ترین شاہراہ پنڈی روڈ مچھلی منڈی بن کے رہ گیا، انتظامیہ سیاسی آشیرباد سے چلنے والی بڑی گاڑیوں کاشہر میں داخلہ روکنے میں ناکام،شہری سراپا احتجاج، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کی مصروف ترین شاہراہ پنڈی روڈ جس پرمونگ پھلی کی پنجاب کی سب سے بڑی پیداواری گلہ منڈی واقع ہے اورمونگ پھلی کا سیزن ہونے اور شہر میں بڑی مسافر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود گاڑیوں کی آمد و رفت کی وجہ روڈ سے اکثر اوقات روڈ مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے جس کی بڑ ی وجہ سیاسی آشیر باد سے چلنے والی بڑی مسافر گاڑیوں کا اس مصروف ترین روڈ سے گزرنا ہے اور رش کی وجہ سے بڑی گاڑیوں نے پھر سے شہر میں سے گزرنا اپنا معمول بنا رکھا ہے جبکہ انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے ماسوائے کاغذی احکامات کے مکمل چپ سادھ رکھی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تلہ گنگ کی انتظامیہ اے سی تلہ گنگ ٹی ایم او تلہ گنگ اور دیگر ان سیاسی آشیر باد سے چلنے والی بڑی مسافر گاڑیوں کا شہر میں داخلہ روکنے سے گریزاں ہیں جبکہ آئے دن ان گاڑیوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جن میں کئی شہری اپنی جان گنوا چکے ہیں مگر مقامی انتظامیہ بجائے کوئی خاطر خواہ کاروائی کرنے کے ان گاڑیوں کے مالکان کو تحفظ فراہم کرنے کے چکر میں مصروف ہے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اس بات کا فوری نوٹس لینے اے سی تلہ گنگ اور ٹی ایم او تلہ گنگ کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے اور شہر میں بری گا ڑیوں کے داخلے پرفل الفور پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں