تحصیل لاوہ کے عوام کی قسمت جاگ اٹھی اسسٹنٹ کمشنر کا نوٹیفیکیشن ۔۔۔

0
203

2

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک) لولی لنگڑی تحصیل کو سہارا دینے کیلئے ہوم سیکرٹریٹ لاہورسے میاں نذیر احمد کی بطور اسسٹنٹ کمشنر لاوہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری، عوامی و سماجی حلقے خوشی سے جھوم اٹھے، محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد چارج سنبھالیں گے۔ پریس کلب لاوہ، میونسپل کمیٹی لاوہ کی جانب سے ویلکم۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹ کافی عرصہ سے خالی پڑی تھی جس سے تحصیل بھر کے انتظامی میں شدید مشکلات کا سامنا تھا اور دور دراز سے آنیوالے لوگ تحصیل کمپلیکس کا طواف کرکے خالی ہاتھوں واپس لوٹ جاتے تھے میڈیا کی زبردست چیخ و پکار اور سیاسی عمائدین کی کوششوں سے بالآخر میاں نذیر احمد کو ہوم سیکرٹریٹ لاہور سے لاوہ میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جوکہ محرم الحرام کی چھٹیوں کے فوراً بعد چارج سنبھال کر کام شروع کردیں گے۔عوامی و سماجی حلقوں، پریس کلب لاوہ اور میونسپل کمیٹی لاوہ کی جانب سے میاں نذیراحمد کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ ان کی تعیناتی سے تحصیل بھر کے ادھورے کام مکمل ہونگے اور لاوہ تحصیل جوکہ ایک خواب کا نمونہ پیش کر رہی ہے حقیقت کا روپ دھار لے گی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں