’’تلہ گنگ‘‘سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھتے ہیں حافظ عمار یاسر کی میڈیا سے گفتگو ۔۔۔

0
101

1

تلہ گنگ (نامہ نگار)سیاست کو عبادت اور خدمت کے درجے میں سمجھتے ہیں حافط عمار یاسر تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما حافط عمار یاسر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت اور خدمت کے درجے میں سمجھتے ہیں اور ہم نے حلقہ این اے 61کو مثالی حلقہ بنانے کی ٹھان رکھی ہے اور انشاء اللہ این اے 61کومثالی اور ترقی یافتہ حلقہ بنا کر ہی دم لیں گے ہم نے عوام کے لیے قربانی دینا سیکھا ہے اور عوام کی خدمت ان کو سہولیات فراہم کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہی ق لیگ کا شیوہ اور مقصد ہے اور ق لیگ ہمیشہ عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے گی مزید کہا کہ ضلع چکوال میں جتنی ترقی ہمارے دورِ حکومت میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی یہ حکمران نہ ملک کے وفادار ہیں نہ کسانوں کے اور نہ ہی غریبوں کے ساتھ وفا دار ہیں آج بھی لوگ ق لیگ کے دورِ اقتدار کو یاد کرتے ہیں کیوں کہ ق لیگ کا دور پاکستان کا سنہری دور تھا اس لیے عوام آئندہ الیکشن میں ان حکمرانوں کو ایسا سبق سیکھائیں گے کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں کریں گے اور میرے دروازے غریب عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں ہمیں تلہ گنگ میونسپل کمیٹی کی چیئرمینی ملی تو تلہ گنگ کو مثالی شہر بنا کر دنیا کو حیران کر دیں گے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں