تلہ گنگ شہر 8محرم الحرام کا مرکزی جلوس پر امن طور پر حیدری امام بارگاہ۔۔

0
101

2

تلہ گنگ (تحصیل رپوٹر)تلہ گنگ شہر 8 محرم کا مرکزی جلوس پرامن طور پر حیدری امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گیا-تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر کاحساس جلوس صبح نو بجے شاہ نجف چوک سے برآمد ہوا جوکہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہواامام بارگاہ حیدری پر اختتام پذیر ہو گیا جہاں پر سید حبیب شاہ ہمدانی نے اختتامی دعا کرائی- اس جلوس میں ملک بھر سے 70سے زائد ماتمی سنگتوں نے شرکت کی اور پرسہ دیا-جلوس کے راستے میں پانی کی سبیلیں اور میڈیکل کیمپ بھی موجود تھے -مختار فورس ،حیدری اسکاؤٹس کے جوانوں نے عابد حسین اور زوار تفصل حسین برکی کی قیادت میں سیکورٹی کی خدمات سرانجام دیں جبکہ مختار فورس کی زیلی تنظیم ابراھیم اسکاؤٹس نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا – جلوس کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے TMAآفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں پر DCO چکوال محمود جاوید بھٹی،DPOچکوال منیر مسعود مارتھ نے نگرانی کی-ان کی معاونت اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ واصف رحمن،TMOملک عابدنے کی -جلوس کی نگرانی کے لیے فوج کے دستے بھی کرنل عمیر کی قیادت میں موجود رہے جو کہ سارا دن جلوس کی نگرانی کرتے رہے-جلوس کے روٹ کی صفائی سینٹری انسپکٹر حافظ توقیر نے اپنی نگرانی میں مکمل کرائی-سیکورٹی کے بہترین انتظامات DSPملک فضل عباس اور SHO سٹی راجہ حامد کی قیادت میں دیکھنے کو ملے اور جلوس کے راستوں میں سنائپربھی تعنیات کیے گے تھے-جلوس کی سہولت کے لیے سول ڈیفنس ، 1122اورفائر بریگیڈ کا عملہ بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا-

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں