’’لاوہ ‘‘کے عوام کیخلاف سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔۔۔

0
142

1

لاوہ(تحصیل رپورٹر) سپیشل ایجوکیشن سکول دندہ شاہ بلاول سے لاوہ منتقلی میں بلاجواز تاخیر کی شدید مذمت کرتے ہیں ،یہ اہلیان لاوہ کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن چکوال، ڈی سی او چکوال،ممبران اسمبلی سے متعدد بار درخواست کر چکے مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ ممبران میونسپل کمیٹی لاوہ، سیاسی و سماجی شخصیات سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ وائس چئیرمین الحاج ملک لعل خان،سابق ناظم ملک قدیر الطاف، الحاج ملک عطرخان، میاں نذیر عالم، حاجی ملک حق نواز،حاجی ملک جہان خان، ڈاکٹر شاہنواز اعوان، ملک حسن احمد، ملک آصف نواز، ملک رزاق احمد، ملک ناصر، ملک محمد عادل ایڈوکیٹ، ملک محمد اسلم(ممبرامیونسپل کمیٹی لاوہ)، ملک حاجی جاوید اقبال اور دیگر عوامی و سماجی حلقوں نیمشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹر لاوہ کا یہاں سے منتقل ہونا اہلیان لاوہ سے سخت نا انصافی و بددیانتی ہے۔ہم نے متعدد بار وفقد کی شکل میں متعلقہ حکام کو تشویش سے آگاہ کیا مگر جواب ندارد۔سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے لاوہ واہس نہ لانے کے اخباری بیان سے اشتعال کی فضا پیدا ہو گی اس لئے ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ لاوہ کا حاصل کردہ ادارہ لاوہ میں ہی شفٹ کیا جائے اور اس میں بلا جواز تاخیر سمجھ سے بالا تر ہے۔37 کلومیٹر پر محیط لاوہ کی آبادی کے ساتھ انصاف برتتے ہوئے سپیشل ایجوکیشن سنتر لاوہ میں منتقل کیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں