محرم الحرام میں بہترین سیکیورٹی پر انتظامیہ کے شکرگزار۔۔۔۔

0
78

1

لاوہ(نمائندہ خصوصی) محرام الحرام کی مجالس و دینی تقریبات اور ماتمی جلوس کی بہترین سیکورٹی و انتظامیہ کے تعاون پر شکر گزار ہیں ۔ ممبر امن کمیٹی تھانہ لاوہ سید باقر حسین شاہ۔ تفصیلات کے مطابق سید باقر حسین شاہ ممبر امن کمیٹی لاوہ نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں علماء و ذاکرین اور عوام نے لاوہ تحصیل بھر میں اخوت و مساوات کا بہترین مظاہرہ کیااور خصوصاً ضلع بھر کی انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا جس پر ہم ایس ایچ او تھانہ لاوہ چوہدری صغیر گجر، ڈی ایس پی تلہ گنگ، ڈی پی اوچکوال، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ، ڈی سی او چکوال سمیت دیگر افسران کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ آئندہ بھی وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دے کر ملک و قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں