لاوہ میں خصوصی نشستوں پر الیکشن کا طبل بج گیا۔۔۔۔

0
61

2

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک) خصوصی نشستوں پر الیکشن کا نیا شیڈول جاری، الیکشن کمیشن کی جانب سے صاحبزادہ فضل الرحمن کو ایم سی لاوہ کا ریٹرننگ آفیسر مقرر۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق 14 اکتوبر تا 17 اکتوبر امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جائین گی جبکہ 17 اجتوبر تا 18 اکتوبر سکروٹنی ہوگی اور تمام چھان بین کے بعد اہل امیدواروں کے مابین 8 نومبر 2016 کو الیکشن ہو ں گے۔نئے شیڈول کے جاری ہونے پر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں اور تحصیل بھر میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صاحبزادہ فضل الرحمن کو ایم سی لاوہ کا ریٹرننگ آفیسر، ڈاکٹر رفیق شاہد اور ارشد اقبال کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں