ارکان اسمبلی اور مقامی قیادت نے سنگوالہ کے عوام کی چیخیں۔۔۔

0
111

1

اسلام آباد( شہزاد احمد ملک)تلہ گنگ کا علاقہ سنگوالہ کے موجودہ حکومت کے ارکان اسمبلی اور مقامی قیادت نے عوام کی چیخیں نکال دیں، عوام کے لاتعداد مسائل، الیکشن مہم کے دوران کئے ہوئے وعدے بھول گئے مڑ کر اس علاقے میں بھی نہ جا سکے یہ بات سنگوالہ کے شہریوں نے ڈیلی تلہ گنگ نیوز کو سروے کے دوران بتائیں سنگوالہ میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی یا گھروں کا پانی گلیوں میں جمع ہو جاتا ہے نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں اور پٹرولنگ اور سیکیورٹی کے کوئی خاص انتظامات بھی نہیں اندرون شہر ایسا لگتا ہے جیسے صدیوں پرانا کوئی شہر ہے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی نہ دی گئی ہے نہ آئندہ کوئی توقع کی جا رہی ہے شہریوں کے مطابق ہر مرتبہ وعدے وعید کئے جاتے ہیں مگر الیکشن جیتنے کے بعد اقتدار سنبھالنے کے بعد وعدوں کو بھول جاتے ہیں انہوں نے مقامی قیادت پر بھی کڑی تنقید کی ہے اور موجودہ حکومت کے ارکان اسمبلی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جائز مسائل فوری طور پر حل کریں ورنہ ہم راہ راست قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں