لاوہ و گردونواح آوارہ اور خارش زدہ کتوں ،عوام کی زندگیاں۔۔۔

0
80

2

اسلام آباد( شہزاد احمد ملک)لاوہ اور گردونواح میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بہتات، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی جس سے موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے تفصیلات کے مطابق لاوہ شہر و گردونواح میں خارش زدہ اور آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ان آوارہ کتوں میں پاگل پن کا بھی خطرہ ہے اگر خدانخواستہ کوئی پاگل کتا کسی کو کاٹ لے تو اس دور دراز علاقے میں بروقت علاج ناممکن ہونے کی وجہ سے انسانوں کے پاگل ہونے کا خدشہ بھی خطرے سے خالی نہیں ہے عوام نے ڈیلی تلہ گنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ خاموش تماشائی بن گیا ہے حالانکہ محکمہ کے اہلکاران و افسران روزانہ انہی بازاروں اور گلیوں میں آوارہ کتوں کو دیکھتے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کرتے جبکہ نمائندے بھی ہمیں صرف الیکشن کے وقت یاد رکھتے ہیں الیکشن کے بعد ان کو ہمارے مسائل سے غرض نہیں ہوتی۔ عوام علاقہ نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان آوارہ اور خارش زدہ کتوں کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں