ایک نظر لاوہ پولیس کی ترحدہ چوکی پر۔۔

0
82

1

زیر نظر تصویر پولیس چیک پوسٹ لاوہ کی ہے یہ چیک پوسٹ ترحدہ کے مقام پر ہے اور یہ شاہراہ خیبر سے کراچی کو ملانے والی ہے تصویر میں واضح نظر آرہا ہے کہ پولیس چوکی بند پڑی ہے کوئی پولیس اہلکار نظر نہیں آرہا اور اس سے آگے 58 کلومیٹر میانوالی ہے یہ بین الصوبائی شاہراہ ہے جس پر چیکنگ بہت ہی لازمی ہے لیکن پولیس کی غفلت دیکھ لیں کہ کوئی بھی اہلکار نظر نہیں آرہا اور چوکی بھی بند ہے حالانکہ یہاں سے انتظامیہ اور لیڈران روزانہ گزرتے ہیں لیکن کسی کو بھی سیکیورٹی کی پرواہ نہیں ہے عوام کے ٹیکس پر پلنے والے لیڈران اور انتظامیہ صرف پرسکون زندگی کا سوچتے ہیں ان کو عوام کی سیکیورٹی اور حفاظت کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی اور نہ ہی اس بین الصوبائی شاہراہ پر کسی حادثے سے نمٹنے کیلئے کوئی ایمبولینس یا سٹاف ہے حکومت نے عوام کو قسمت کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے آخر کب تک انتظامیہ اور لیڈران ایسے ہی عوامی مسائل سے نظریں چرائیں گے یہ فیصلہ میں عوام پر چھوڑتا ہوں۔ تحریر: ارسلان احمد ملک، فوٹو: ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں