ڈیلی تلہ گنگ نیوز کی کاوشیں رنگ لانے لگیں۔۔۔ پرانی چوکی نئی چوکی

0
83

dailyزیر نظر تصاویر تھانہ تلہ گنگ صدر کے حدود نکہ کہوٹ چیک پوسٹ کی ہیں تصاویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ ایک تصویر پرانی اور دوسری نئی چوکی کی ہے اس چوکی کے بارے میں ڈیلی تلہ گنگ نیوز نے بار بار خبریں شائع کی تھیں اور آر پی او راولپنڈی کو ای میل بھی کی تھی جس پر انہوں نے ایکشن لیتے ہوئے نئی چوکی تعمیر کردی۔ اب المیہ تو یہ ہے کہ چوکی نئی بن گئی مگر اس کو کھولنے والا کوئی نہیں تاحال بند پڑی ہے یہ ایسا علاقہ ہے جہاں صرف ویران پہاڑیاں ہیں ارد گرد کوئی آبادی نہیں جس کی وجہ سے یہ علاقہ ڈاکوؤں اور چور لٹیروں کی وجہ سے کافی خطرناک گردانا جاتا ہے لیکن کمال ہے تلہ گنگ پولیس انتظامیہ پر جو چوکی بن جانے کے بعد بھی یہاں کوئی اہلکار تعینات نہ کر سکے اور نئی چوکی تاحال بند پڑی ہے اور تمام ارکان اسمبلی، اعلیٰ افسران یہاں سے گزر کے جاتے ہیں لیکن کسی کو عوام کا احساس ہی نہیں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بنی چوکی کیلئے عوام کو اٹھ جانا چاہئے اور یہاں فوراً پولیس اہلکار کی تعیناتی کا مطالبہ کردینا چاہئے۔ تحریر: ارسلان احمد ملک، فوٹو ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں