لاوہ، خصوصی نشستوں پر الیکشن کا نیا شیڈول جاری۔۔۔

0
70

3

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک) خصوصی نشستوں پر الیکشن کا نیا شیڈول جاری، الیکشن کمیشن کی جانب سے صاحبزادہ فضل الرحمن کو ایم سی لاوہ کا ریٹرننگ آفیسرجبکہ ٹی ایم او ملک عابد حسین دیگر چھ یونین کونسلز کے ریٹرننگ آفیسر مقرر۔تفصیلات کے مطابق خصوصی نشستوں کیلئے جاری ہونیوالے نئے شیڈول کے مطابق جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 17,18 اکتوبر، اعتراضات کی آخری تاریخ 20 اکتوبر، اعتراضات پر فیصلہ کی تاریخ 22 اکتوبر، کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، حتمی فہرست اور انتخابی نشانات جاری کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر، امیدواران ضلع کونسل میونسپل کارپوریشن اور میٹرو پولینٹن کارپوریشن کے امیدواران کے ووٹ ڈالنے تاریخ 08 نومبر، ووٹنگ برائے ایم سی دس نومبر،ووٹنگ برائے چھ یوسی 12 نومبر، ریٹرننگ افیسر ز کی جانب سے نتائج کا علان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔
نئے شیڈول کے جاری ہونے پر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں اور تحصیل بھر میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صاحبزادہ فضل الرحمن کو ایم سی لاوہ کا ریٹرننگ آفیسر، ڈاکٹر رفیق شاہد اور ارشد اقبال کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں