محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ مساوات کا درس دیتا ہے۔۔۔۔

0
64

دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک) محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے جو ہمیں امن4 اور مساوات کا درس دیتا ہے۔اسلامی سال کا آغاز سیدنا فاروق اعظمؓ کی عظیم شہادت سے ہوتا ہے۔حضرت امام حسینؓ اور پیغمبر ﷺ کے گھرانہ کے دیگرافراد کی مظلومانہ شہادت ہمیں صبر کا درس دیتی ہے۔ خطیب اسلام مولانا دلاور صاحب کا مدنی مسجد میں جمعہ کے خطبہ میں اظہار خیال۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعۃ المبارک کا خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے مولانا دلاور صاحب نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان ظلم و تشدد کا شکار ہیں۔اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام ہے جس ماہ میں اسلام کی عظیم شخصیات شہید ہوئیں ۔ہمیں پیغمبر اسلام کے گھرانہ کی مظلومانہ شہادت محبت،رواداری اور امن کا درس دیتی ہے۔اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے اور اہل اسلام دلائل سے بات کرتے ہیں جبکہ باطل قوتیں تشدد اور قتل و غارت کا پیکر ہیں۔ہمیں بطور امت پوری دنیا میں عدل فاروقیؓ اور پیغام حسینؓ عام کرنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرنی ہوں گی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں