میونسپل کمیٹی لاوہ کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع۔۔۔

0
62

2

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک/بیوروچیف)میونسپل کمیٹی لاوہ کی مخصوص نشستوں کیلئے 9 جبکہ چھے یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر 25 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئے۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی لاوہ کی خصوصی نشستوں پر نو امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے چار کسان ، تین لیبرز اور دو خواتین کی نشستیں شامل ہیں۔تحصیل لاوہ کی چھ یونین کونسلوں کی صورتحال کچھ اس طرح رہی کہ مجموعی طور پر پچیس امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میںیوسی لاوہ رول، یوسی کوٹگلہ، یوسی ڈھرنال،یوسی لیٹی اور یوسی پچنند میں سے بالترتیب چار چار امیدواران جبکہ کوٹ قاضی یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں ایک اقلیتی امیدوار نسیم گل بھی شامل ہے۔مخصوص نشستوں کے شیڈول جاری ہوتے اور امیدواروں کے سامنے ہی سیاسی ڈیرے آباد ہوگئے اور خواب خرگوش میں مدہوش سیاسی مہرے پھر حرکت میں آگئے ۔میونسپل کمیٹی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس کیلئے عوام کو چودہ نومبر کاسورج غروب ہونے تک انتظار کرنا ہوگا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں