اسسٹنٹ کمشنر کی سیٹ تاحال منتظر۔۔۔

0
56

1

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک/بیوروچیف)تحصیل لاوہ کے انتظامی امور چلانے کیلئے عوام تا حال بے یا ر ومددگا، اسسٹنٹ کمشنر میاں نذیر احمد کی محرم کی چھٹیوں سے پہلے لاوہ کیلئے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا مگر تا وقتیکہ تحریر ذمہ دار آفیسر لاوہ میں آکر اپنا چارج نہ سنبھال سکے۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی چھٹیوں سے چند روز قبل لاوہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر میاں نذیر احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا جس سے لاوہ تحصیل کے عوام کے مرجھائے چہروں پر رونق آگئی کہ شاید ان کی مرادیں اب دہلیز پر پورا ہونے کو ہیں مگرجس طرح چند ماہ قبل اے سی آفس کے کلرک محمد حسین کی پوسٹنگ چکوال سے لاوہ کیلئے کی گئی لیکن موصوف نے لاوہ میں آکر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی زحمت نہ کی اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صاحب کی بھی تاحال لاوہ میں تشریف آوری نہ ہوسکی۔واضح رہے کہ اسی طرح 1965 سے قائم آر ایچ سی لاوہ بھی محدود عملہ کے ساتھ عوام علاقہ کی خدمات میں مصروف عمل ہے اور کبھی ایک تو کبھی دو ڈاکٹرز تعینات کئے جاتے ہیں گزشتہ اٹھارہ اگست کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لیڈی ڈاکٹر قرۃ العین کے آر ایچ سی لاوہ کیلئے پوسٹنگ آرڈر جاری کئے گئے جبکہ نرس نورین عارف کے آٹھ اگست کو لاوہ میں تعیناتی کا احکامات صادر ہوئے مگرتاحال متذکورہ خواتین نے آر ایچ سی لاوہ میں اپنی ذمہ داریاں نہ سنبھالیں۔چار سالوں سے قائم تحصیل لاوہ کے عوام بنیادی سہولتوں کوترستے ہوئے اپنے سیاسی ناخداؤں کے رحم و کرم پر ہیں۔عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب سے اس طرح کی انتظامی کمزوریوں کو دور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں