کرپشن ، ظلم اور ناانصافی کیخلاف واحد لیڈر عمران خان میدان میں۔۔۔

0
34

3

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک/بیوروچیف) کرپشن، ظلم او ر نا انصافی کیلئے واحد لیڈر عمران خان میدان میں ہے ۔تمام اپوزیشن جماعتیں اپوزیشن میں رہ کر بھی حکومت کے دفاع میں کھڑی ہیں۔لیکن ہم ظلم ،کرپشن اقربا پروری کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ کرنل(ر) سلطان سرخرو اعوان، تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار پی پی 23 کرنل (ر) سلطان سرخرو اعوان نے تلہ گنگ ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مفاد کیلئے واحد دلیر لیڈر عمران خان ہے جن کی قیادت میں پی ٹی آئی ملک بھر سے ظلم، کرپشن ، اقربا ء پروری کے خاتمہ سمیت قومی مفاد کیلئے پاکستان تحریک انصاف تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیار ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ نام نہاد اپوزیشن جماعتیں اہم ملکی ایشوز پر حکومت کے دفاع میں نظر آتی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے قائدین اور ووٹرز ہر دھرنے میں شرکت کیلئے تیار ہیں ہمارا مشن انصاف کا حصول ہے ۔جب تک ملک سے کرپشن ،دھوکہ ، فریب کے کلچر کا خاتمہ نہیں ہوگا ہمیں صحیح منزل نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کلچر میں شخصیت پرستی ہے جس کی وجہ سے ہم ترقی کی بجائے تنزلی کے راستے میں گامزن ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں