تلہ گنگ میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر۔۔۔۔

0
57

02

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں اس وقت عروج پر ہیں ۔ اس وقت ضلعی چیئرمینی کیلئے مسلم لیگ ن کے پاس تین اہم امیدوار جن میں ملک نعیم اصغر جنہیں سردا ر ممتاز ٹمن ، سردار ذوالفقار دلہہ، میجر طاہر اقبال کی حمایت حاصل ہے ، ملک اسلم سیتھی کو تنویر اسلم سیتھی جبکہ چودھری لیاقت اور بیگم عفت لیاقت اپنا فیصلہ قیادت پر چھوڑ رہے ہیں اسی طرح ملک سلیم اقبال تحصیل تلہ گنگ سے ملک طارق آف ڈھلی کو امیدوار لانا چاہتے ہیں جنہیں ملک شہر یار کی حمایت حاصل ہے اب اگر سردار غلام عباس بھی اپنا وزن ملک سلیم اقبال کے پلڑے میں ڈال دیتے ہیں تو قیادت امیدوار کے تعین کیلئے سرپرائز بھی دے سکتی ہے ۔ اس حوالے سے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے دوسری جانب میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کیلئے ملک نعیم طارق مسلم لیگ ق فیورٹ ہیں تاہم ملک زاہد اعوان ، ملک بشیر باٹا بھی بطور امیدوار سامنے آسکتے ہیں ، لاوہ کیلئے ملک قدیر الطاف اور ڈاکٹر شاہ نواز کے نام سامنے آئے ہیں ،میونسپل کمیٹیوں کیلئے وائس چیئرمینوں کا عہدہ نہ ہونے کے باعث اکثریتی پارٹیوں کو اندرونِ خانہ بغاوت کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ضلعی وائس چیئرمین کیلئے راجہ پھل کوٹ سارنگ ، حکیم یاسر عزیز ملتان خورد ، ملک غلام محمد جھاٹلہ کے نام بھی شامل ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں