جنڈ کا ایک اور سپوت وطن پر قربان۔۔۔

0
179
01جنڈ (نامہ نگار) تحصیل کے گاؤں چونترہ کا رہائشی سپاہی ارشد محمود ولد محمد صدیق جسکا تعلق پاکستان آرمی کی پنجاب رجمنٹ سے تھا گزشتہ روز ملک دشمن عناصر سے دو بدو لڑائی میں اپنی جان وطن عزیز پر قربان کر دی جنکی نماز جنازہ آج چونترہ میں ادا کی گئی۔ شہید کی عمر تقریباً اٹھائیس سال تھی اور دو بھائیوں اور ایک بہن سے بڑا تھا۔ شہید کی میت جب گاؤں پہنچی تو نوجوان شہادت پر لوگوں کا جوش دیکھنے کے لائق تھا بوڑھے والدین اور بھائیوں کو اپنے نوجوان بھائی کی شہادت پر جہاں فخر تھا وہی لمبی جدائی پر غم سے نڈھال ، شہید اپنے چھوٹے بھائیوں کے ساتھ دوستوں کی طرح رہتا اس لیے وہ صدمے سے نڈھال تھے ۔ شہید کا والد محمد صدیق عمر کی آخری منازل میں لیکن حوصلہ پہاڑوں سے بھی بلند انکا کہنا تھا کہ مجھے اپنے نوجوان بیٹے کی شہادت پر فخر ہے اور میرے دو اور بھی بیٹے ہیں میں وہ بھی وطن پر قربان کرتے کو تیار ہوں ۔ شہید کے دوستوں کا کہنا تھا کہ سپاہی ارشد کی خواہش تھی کہ ہمارے گاؤں کے قبرستان میں کسی بھی قبر پر پاکستان کو جھنڈا نہیں لہرا رہا تو الللہ مجھے شہادت دے تاکہ میری قبر پرپاکستان کا پرچم لہرایا جائے ۔ سپاہی ارشد کو پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ جنازے کے شرکاء پاکستان کا پرچم اٹھائے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے ۔ سپاہی ارشد کی شہادت اور عوام کے جزبے سے پتا لگتا ہے کہ جب تک ایسے جوان موجود ہیں کوئی بھی ملک پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں