جے یو آئی (ف) نے دو نشستیں اپنے نام کر لیں۔۔۔

0
149

1

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)جے یو آئی(ف)کی کامیاب حکمت عملی یوسی ملکوال میں دومخصوص نشستیں بلامقابلہ حاصل کولیں ۔تفصیلات کے مطابق یوسی ملکوال(اکوال) میں مخصوص نشستوں کے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (ف) نے کامیاب حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دومخصوص نشستوں پر اپنے امیدوار بلامقابلہ کامیاب کروالیے۔دونشستوں کی کامیابی کے بعد یوسی ملکوال (اکوال) کے ایوان میں اب جمعیت علماء اسلام (ف) کی تین نشستیں ہوگئیں ہیں ۔اس سے قبل بلدیاتی الیکشن محمد خالد قاضی جنرل کونسلرکی نشست پر کامیاب ہوئے تھے ۔جنہوں نے چیئرمین ملک ریاض سے اتحاد کیا اور اس اتحاد کے نتیجے میں دونشستیں جے یو آئی (ف) کو ملی ہیں ۔اس شاندارکامیابی کے بعدکونسلر محمد خالد قاضی اور یوتھ کونسلرعثمان احمد نے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی پنجاب چوہدری عبدالجبار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف)کی سیاست عوامی خدمت کی بنیاد پر قائم ہے جے یو آئی کا منشور عوام کی خدمت اور پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں