آلہ قتل برآمد۔۔۔

0
46

2

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ نے تھوہا محرم خان قتل کیس میں گرفتار مقتول کے بھائی ملزم عمر دراز کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل تیس بور بر آمد کر لیا ۔ملزم عمر دراز نے چند روز قبل اپنے سگے بھائی کو قتل کر دیا تھا ۔جس پر تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے بھانجے کی درخواست پر مقدمہ قتل درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ۔ملزم سے تفتیش جاری ہے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں