تحصیل تلہ گنگ کا قدیمی جلوس۔۔۔

0
49

1

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) تحصیل تلہ گنگ کا قدیمی جلوس آج 16محرم الحرام کو موضع نکہ کہوٹ میں نکالاجائے گا- تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال کا حساس ترین جلوس جو کہ کیٹگری Aکا ہے صبح نو بجے امام بارگاہ حسینی نکہ کہوٹ سے برآمدہو گاجو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا تین بجے دوبارہ امام بارگاہ حسینی میں اختتام پذیر ہو گا-سیکورٹی کے انتظامات ڈی ایس پی ملک فضل عباس لہڑاور تھانہ صدر کے ایس ایچ او ملک احسان الہی کی قیادت میں مکمل کر لئے گئے ہیں۔ حیدری اسکاؤٹس اور مختار فورس پرائیوٹ طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ان کی معاونت ایلیٹ فورس بھی کریگی-میڈیکل کی ڈیوٹی رورل ہیلتھ سنٹر ٹمن کی ہو گی۔ اسسٹنٹ کمشنر واصف رحمن،ٹی ایم او ملک عابد کی ہدایت پرچیف سنیٹری انسپکٹر حافظ توقیراحمدنے ہمراہ عملہ سوموار کو روٹ کی مکمل صفائی ستھرائی کرائی۔تاہم 1122 اور سول ڈیفنس کا عملہ اپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیتاجو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں