آتے جاتے ایک نظر ادھر بھی ڈالا کریں۔۔۔

0
44

1

زیر نظر تصاویر تلہ گنگ کے حدود کی ہیں تصاویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ تین سڑکیں نکل رہی ہیں اور ایک سڑک سردار گروپ کے بانی اور مسلم لیگ میں شامل ہونیوالے سردار غلام عباس کے علاقہ کوٹ چوہدریاں کو جاتی ہے اور یہ سڑک کوٹ چوہدریاں سے جاتے ہوئے راولپنڈی جا نکلتا ہے جبکہ دوسرا مین چکوال روڈ جو چکوال کو تلہ گنگ سے ملاتا ہے جس پر کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے کوئی ٹریفک سگنل نصب نہیں کیا جس کی وجہ سے حادثات کا شدید خطرہ ہے دوسری تصویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر خانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دیواریں گرنے والی ہیں جو آندھی طوفان میں کسی بھی مسافر پر گر سکتا ہے لیکن انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں حالانکہ یہاں سے روزانہ لیڈران بھی گزرتے ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ تحریر: ارسلان احمد ملک، فوٹو : ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں