آتے جاتے ایک نظر ادھر بھی ڈالا کریں۔۔۔

0
49
screenshot_3زیر نظر تصاویر تلہ گنگ کے حدود کی ہیں تصاویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ تین سڑکیں نکل رہی ہیں اور ایک سڑک سردار گروپ کے بانی اور مسلم لیگ میں شامل ہونیوالے سردار غلام عباس کے علاقہ کوٹ چوہدریاں کو جاتی ہے اور یہ سڑک کوٹ چوہدریاں سے جاتے ہوئے راولپنڈی جا نکلتا ہے جبکہ دوسرا مین چکوال روڈ جو چکوال کو تلہ گنگ سے ملاتا ہے جس پر کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے کوئی ٹریفک سگنل نصب نہیں کیا جس کی وجہ سے حادثات کا شدید خطرہ ہے دوسری تصویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر خانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دیواریں گرنے والی ہیں جو آندھی طوفان میں کسی بھی مسافر پر گر سکتا ہے لیکن انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں حالانکہ یہاں سے روزانہ لیڈران بھی گزرتے ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ تحریر: ارسلان احمد ملک، فوٹو : ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں