عوام کا ٹیکس عوام کیلئے۔۔۔

0
45

3

زیر نظر تصویر تلہ گنگ شہر کی ہے تصویر میں واضح نظر آرہا ہے کہ شہری سڑک کو پار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ ایک مصروف شاہراہ ہے جس پر ٹریفک کا رش بھی ہوتا ہے اور تیز رفتاری کے مظاہرے بھی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں۔ اکثر بزرگ اور ضعیف شہریوں کیلئے یہ سڑک پار کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور بچوں کیلئے بھی گزرنا محال ہے حکومت کو چاہئے کہ یہاں شہریوں کے بحفاظت گزرنے کیلئے اوورہیڈبرج تعمیر کرے کیونکہ یہ عوام کا حق ہے عوام کی حفاظت حکومت اور انتظامیہ پر فرض ہے اور عوام ٹیکس اسی لئے ہی دیتی ہے نہ کہ حکمرانوں کے اللوں تللوں کیلئے لہٰذا میں تلہ گنگ کے لیڈران اور انتظامیہ کو اس بارے میں سوچنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اور چند نام نہاد صحافیوں کو بھی آواز اٹھانے کی دعوت دیتا ہوں۔ تحریر: شہزاد احمد ملک، فوٹو ڈیلی تلہ گنگ نیوز اینڈ اٹک اپڈیٹ

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں