کھوڑ پنڈی گھیب سے میدا ن مارگیا۔۔۔

0
61

1

اسلام آباد( شہزاد احمد ملک) پنڈیگھیب کا دوسرا بڑا شہر کھوڑ پنڈیگھیب سے بھی آگے نکل گیا ترقیاتی لحاظ سے، کاروباری اعتبار سے، سیاسی اعتبار سے بھی پنڈی گھیب سے بازی لے گیا یہاں کی مقامی آبادی کے عوام اورمیڈیا کے نمائندے اتنے ایکٹیو ہیں اور ہر محلے میں فلاحی کمیٹیاں بنا رکھی ہیں اور کھوڑ چوکی پر بھی ان کی گہری نظر ہوتی ہے کہیں پولیس ہیر پھیر تو نہیں کر رہی ایسی قومیں ترقی ہی کرتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنڈیگھیب کا دوسرا بڑا شہر کھوڑ پنڈی گھیب سے کئی گناآگے نکل گیا یہ علاقہ بین الصوبائی شاہراہ پر واقع ہے اور تیل و گیس سے مالا مال ہے اس شہر میں ہر قسم کی سہولت موجود ہے اور یہاں کا میڈیا بھی طاقتور ہونے کی وجہ سے ہر محلے میں فلاحی کمیٹیاں بنی ہیں جو عوامی مسائل کو دیکھتی ہیں اور ان کو مقامی نمائندوں اور عوامی نمائندوں سے حل بھی کرواتی ہیں اگر سیاسی اعتبار سے دیکھا جائے تو بھی کھوڑ آگے ہے اس کے قرب و جوار احمدال، مگھیاں اور دیگر علاقے شامل ہیں اگر احمدال کو اسلام آباد سے کیمپےئر کیا جائے تو غلط نہ ہو گا احمدال میں بھی ایسی ایسی ٹرپل سٹوری کوٹھیاں موجود ہیں اسلام آباد جیسا ڈیزائن اور احمدال کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈیم بھی بنایا ہے اور عوام سیر و تفریح کیلئے جاتے ہیں کھوڑ شہر میں ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں ہسپتال موجود، بینک موجود، اے ٹی ایم مشین موجود، دنیاوی ہر ضروریات زندگی موجود ہے لیکن پھر بھی عوام اور فلاحی ادارے مزید اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں بین الصوبائی شاہراہ پر واقع کھوڑ کے عوام کھوڑ کمپنی سے بھی اپنی رائلٹی لیتے ہیں اور وہ تمام رائلٹی کھوڑ کے عوام پر خرچ کرتے ہیں۔ اس طرح رہا تو ایک دن ماڈل سٹی بن سکتا ہے کھوڑ کے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں