محکمہ صحت پنجاب کے ملازمین تنخواہوں سے محروم۔۔۔

0
126

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں، جس کی وجہ سے غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند ہیں اور چارمہینے گزرنے کے باوجود جاری نہیں کی گئیں، غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور اب تو نوبت فاقوں تک آ گئی ہے، ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں