تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔۔۔

0
54

1

دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک)ٹھیکیدار ملک محمود ونہار اور ٹھیکیدار ملک محمد اقبال ونہار کی کاوشیں رنگ لے آئیں، بریگیڈئر ملک عباس اعوان اور حاجی رضا دارا آٹوز کے درمیان متنازعہ معاملات طئے پاگئے، علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈئر (ر) ملک عباس اور دارا آٹوز کے مالک حاجی رضا کے درمیان زمینی تنازعہ عرصہ سے چل رہا تھا جس نے اب سنگی نوعیت اختیار کر لی تھی اور دونوں اطراف سے متعدد بار ہوائی فائرنگ تک نوبت آن پہنچی تھی مگر مقامی اہل دانش کی بروقت کوششوں سے دونوں گروپوں میں معاملات طئے پاگئے اور راضی نامہ ہو گیا ہے جس سے علاقہ میں خوف و ہراس اور بے چینی کی فضا کا خاتمہ ممکن ہوا اور اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں