جنڈ، بسال پولیس کی کارروائی، متعدد قمارباز دھر لئے۔۔۔

0
56
amkجنڈ (نامہ نگار) مخبر خاص کی اطلاع پر بسال پولیس کی بروقت کارروائی قمار بازوں کے رنگ میں بھنگ پڑ گیا ، ڈھار داخلی کاہل کی ایک مخصوص جگہ پر کچھ دنوں سے جوے کے شوقین دھڑلے سے اپنے کام میں مگن تھے مگر بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی کی مصداق مخبر خاص کی اطلاع پر پولیس نے بروقت کاروائی کی اور جواریوں کو مختلف اطراف سے گھیرا تو کچھ پھر بھی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے مگر فضل خان سکنہ تھٹہ ، سہیل سکنہ کھنڈہ ، طاہر اقبال سکنہ کاہل ، طارق سکنہ مردان ، زرشاد سکنہ نوشہرہ پولیس کے ہتھے لگ گئے جنکو پابند سلاسل کر دیا گیا اور نعیم اقبال سکنہ مٹھیال ، لیاقت سکنہ کھنڈہ ، نور خان ، محمد علی سکنہ کاہل فرار ہونے میں کامیاب ، گرفتار افراد سے 36710 روپے نقدی ، 133 ریال ، دو عدد گاڑیاں ، ایک موٹر سائیکل ، ایک عدد گھڑی برآمد ، پولیس کی کاروائی پر اہلیان علاقہ کا خراج تحسین مگرکچھ افراد اس کاروائی پر انگلیاں بھی اٹھ رہی ہیں

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں