مستقبل میں تحریک انصاف جوائن کر سکتا ہوں۔۔۔۔

0
68

02

حفیظ اﷲ ملک/بیوروچیف)مسلم لیگ(ن) فصلی بٹیروں کو ترجیح دے رہی ہے جوکہ باعث تشویش ہے، عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے مستقبل قریب میں پاکستان تحرین انصاف جوائن کرسکتا ہوں۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما نوابزادہ ملک زاہد مبارز کی حفیظ اﷲ ملک ( ڈیلی تلہ گنگ نیوز ) اور ملک عزیر نوشیری خیل (عکس تلہ گنگ) سے خصوصی بات چیت۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے لاوہ سے رہنما نوابزادہ ملک زاہد مبارز نے تلہ گنگ تائمز سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ لاوہ ڈگری کالج نامکمل تھا مگر بعض لوگوں کے ذاتی مفاد کی خاطر اس کا جلدی میں افتتاح کردیا گیا لیکن یہاں کے سٹاف کی تعیناتی میں میرٹ کو یکسر نظر انداز کردیا گیا جس کا حق ہوگا اسی کوملنا چاہئے کالج سٹاف کی تقرری میرٹ سے ہٹ کر کی گئی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) ایسے لوگوں کو ترجیح دے رہی ہے جن کا سیاسی حوالے سے کوئی قد کاٹھ نہیں ہے جبکہ میرا خاندان اس وقت سے سیاست میں ہے جب ہمارا ضلع بنوں تھا بعد میں جہلم، پھر اٹک اور اب ضلع چکوال ہے۔سردار غلام عباس کے مسلم لیگ(ن) جوائن کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں نہ صرف سرادار صاحب کا نقصان ہوا ہے بلکہ مسلم لیگ(ن) کا بھی شدید نقصان ہوا ۔نوابزادہ زاہد مبارز سے ان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرجواباً ان کا کہنا تھا کہ میں عوامی رائے کا حترام کرتے ہوئے اور پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے قائدین کی خواہش اور دعوت پر پاکستان تحریک انصاف جوائن کرسکتا ہوں کیونکہ ہمارا خاندان اپنی ایک شناخت رکھتا ہے اور میرے دادا صاحب اور والد صاحب کی اپنی سیاسی تاریخ ہے جسے کبھی مسخ نہیں کیا سکتا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں