من گھڑت خبر شائع کرنیوالے کیخلاف قانونی چارہ جوئی۔۔۔

0
80

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) معروف سیاسی شخصیت اور مسلم لیگی رہنماء ملک اللہ یار خان آف دندہ شاہ بلاول نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں (قومی اخبارات) میں انکے نام سے چھپنے والا بیان من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔میں اس بیان سے اظہار لا تعلقی کرتا ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ اُنہوں نے کسی اخباری نمائندہ کو کوئی بیان نہیں دیا ۔من گھڑت ،من پسند بیان شائع کرنا یا کروانا صحافتی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے ۔اور اخلاقیہ طور پر بھی ایک گری ہوئی حرکت ہے ۔قانونی مشاورت جاری ہے اور اس ضمن میں قانونی چارہ جوئی کا حق بھی رکھتا ہوں ۔ملک اللہ یار خان نے کہا کہ میرا ایک سیاسی پس منظر ہے اور علاقہ بھر میں عزت و احترام حاصل ہے میری سیاست باہمی احترام پر مبنی ہے ۔اور یہی وجہ ہے کہ میرا سیاسی مخالف بھی میرا احترام کرتا ہے میں نے کبھی زندگی میں کسی پر نہ تو کیچڑ اُچھالا اور نہ ہی کسی کی کردار کشی کی ۔ہم سیاسی روا داری کے قائل ہیں ۔ہماری کچھ خاندانی روایات ہیں ۔زمیندار فیملی سے تعلق ہے اور اپنے فیصلے خود کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہوں ۔اگر کبھی ضرورت محسوس ہوئی تو از خود اخبارات سے رابطہ کرونگا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں