پچنند، اوورلوڈ گاڑی بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا گئی۔۔۔۔

0
75

1

پچنند( نمائندہ خصوصی ) پچنند،اوور لوڈ گاڑی بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا گئی، روڈ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام،، مسافر پریشان، تفصیلات کے مطابق پچنند کے محلہ ریتلیاں میں واپڈا کی روائتی سستی اور عدم توجہ کی بدولت آئے روز متعدد گاڑیاں بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا نا معمول بن چکا ہے۔مذکورہ محلہ میں بجلی کی پرانی بوسیدہ تاریں انتہائی خطرناک حد تک نیچے روڈ پر لٹک رہی ہیں جنہیں درست کرنے کے لیئے متعدد بار شہریوں نے واپڈا حکام کی توجہ اس اہم ترین مسئلے کی طرف مرکوز کرائی لیکن واپڈا اہلکاروں نے عدم دلچسپی کا ثبوت دیا ۔ تاروں کے گرنے کی وجہ سے کئی بار بمشکل لوگوں نے اپنی جان بچائی۔گذشتہ روز اوور لوڈ ٹرک محلہ ریتلیاں سے گزرتے ہوئے مین تاروں سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے مذکورہ محلہ میں بجلی بند کردی گئی اور روڈ پر لمبی گاڑیوں کی قطار لگ گئی۔،مقامی واپڈا کے اہلکاروں نے تاروں کو اوپر کرکے ٹریفک کو بحال کیا لیکن دوبارہ تاریں لٹکی چھوڑ دی گئیں جو کسی بھی وقت جان لیوا بدترین حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں