تلہ گنگ ،لاوہ کی کئی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل عوامی نمائندے ٹکٹ کیلئے کوشاں۔۔

0
306
tempاسلام آباد( شہزاد احمد ملک) تلہ گنگ شہر کے کئی روڈ کھنڈرات میں تبدیل، لیڈر غائب، انتظامیہ نے بھی منہ موڑ لیا، عوام کدھر جائے، کئی سوالات اٹھ گئے، نام نہاد صحافی ان علاقوں کا دورہ کیوں نہیں کرتے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیوں نہیں کرتے شہریوں نے کئی سوالات ڈیلی نیوز سے کر ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر کے کئی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں لیڈروں غائب ہو گئے اور انتظامیہ نے بھی منہ موڑ لیا چند نام نہاد صحافیوں پر بھی سوالیہ نشان اٹھ گئے کہ وہ ان علاقوں کا دورہ کیوں نہیں کرتے کھلی کچہریاں لگا کر ہمارے مسائل ایوان بالا تک کیوں نہیں پہنچاتے تلہ گنگ شہر کا بھی ستیاناس کر رکھا ہے صحافت کی آڑ میں چھپ کر اپنے کاروبار سے ان کو فرصت نہیں شہری انہیں کھل کر میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا اور شکایات کے انبار لگا دئیے۔ کچھیاں کی سڑک تباہ و برباد، کوٹیڑہ روڈ تباہ وبرباد، جبی شاہ دلاور کا روڈ تباہ و برباد، لیٹی کی سڑک تباہ و برباد اور دیگر کئی علاقوں کی سڑکیں بھی کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہی ہیں لاوہ کی بھی یہی صورتحال دیکھنے کو ملی ہے گوہل کے عوام کو سلیوٹ و سلام جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پلی بنائی اور اپنے ذاتی خرچ سے اوگرائی کرکے اپنے لئے اپنے آمدہ بچوں کیلئے بنائی۔ ڈیلی نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ان سڑکوں پر کمیشن کھایا گیا جس کی وجہ سے آج یہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں ٹھیکیداروں نے حکومت کو خوب چونا لگایا جس میں ایم این اے، ایم پی اے کی عدم توجہی اور ان کے پیاروں کو ٹھیکے دئیے گئے جس میں کمیشن بھی وصول کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں شہریوں نے تلہ گنگ کے نام نہاد صحافیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ ان کو یہ سڑک نظر نہیں آتے ڈیلی نیوز کو نظر آتے ہیں ڈیلی نیوز زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تلہ گنگ اور لاوہ کی ان سڑکوں پر فوری طور پر توجہ دیں ہمارے جائز مطالبات حل کئے جائیں ورنہ دمادم مست قلندر ہی ہو گی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں