معزز قارئین اور غیور عوام اپنے قرب و جوار میں جرائم کی نشاندہی ۔۔۔

0
298
a6اسلام آباد( ارسلان احمد ملک) میری تلہ گنگ، لاوہ اور دیگر علاقوں کے معزز قارئین اور غیور عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے قرب و جوار میں جرائم کی نشاندہی کریں انشاء اللہ ڈیلی تلہ گنگ نیوز نشاندہی کو شائع ہی نہیں کرے گا بلکہ اس پرعملدرآمد بھی کروائے گا ہم نے اپنی تحریک کو مزید تیز کر دیا ہے ہم نے آگے بڑھنا ہے اور تلہ گنگ اور لاوہ کو خوشحال دیکھنا ہے تاکہ یہ ہمارا خواب حقیقت میں بدل جائے آپ اپنے قریبی ساتھیوں کو بھی آگاہ کریں اور ڈیلی تلہ گنگ نیوز کا نام ہی کافی ہے اس کے کسی تعارف کی ضرورت نہیں اور انشاء اللہ ہم ہر خبر کو شائع ہی نہیں کرتے بلکہ متعلقہ ادارے تک بھی پہنچاتے ہیں اور عملدرآمد بھی کرواتے ہیں اور انشاء اللہ ہمارا شکایات سیل پہلے سے زیادہ ہم نے ایکٹیو کر دیا ہے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک لاوہ اورتلہ گنگ کے عوام خوشحال نہیں ہونگے اور ان دونوں تحصیلوں کو پاکستان کے بڑے شہروں میں داخل نہ کریں پھر ہم آگے بڑھیں گے ہم نے یہاں رکنا نہیں ہے بلکہ آگے پورے ملک کی طرف چلنا ہے انشاء اللہ آپ اپنے قریبی ساتھیوں دوستوں کو ڈیلی نیوز کے بارے میں آگاہ کریں کیونکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں آپ کی طاقت میرے لئے قابل فخر ہے انشاء اللہ ہم مسائل کی نشاندہی ہی نہیں کرتے بلکہ ان کو حل بھی کرواتے ہیں اور آمدہ الیکشن میں پھر یہ اقتدار میں رہنے والے آپ کے پاس آرہے ہیں جا رہے ہیں ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے لیکن میری آپ سے التجا ہے کہ آپ اس امیدوار کو ووٹ دیں جو آپ سمجھتے ہیں کہ صحیح حقیقی معنوں میں وہ ووٹ کا حقدار ہے اور اسمبلی میں بولنا جانتا ہو پڑھا لکھا ہو سوجھ بوجھ کا مالک کرپشن سے پاک ہو ماضی اس کا صاف ہو آپ مت ڈریں کہ یہ لوگ ہمیں جیلوں میں یا تھانے کچہری میں ڈالیں گے ڈیلی نیوز تمام مقدمات لڑنے کو تیا رہے لڑے گا آپ نے اپنے ضمیر کے مطابق اپنے لئے اور اپنی آمدہ نسلوں آنیوالے پھولوں کیلئے پھول نچھاور کرنے ہونگے کانٹے نہیں بچھانے شاید ان میں اتنی سکت نہ ہو کہ وہ آنیوالے پھول کانٹے اٹھا سکیں۔میری تلہ گنگ لاوہ کے چند نام نہاد صحافیوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پالشی خبروں سے گریز کریں آپ کی پالشی خبریں ہی تو عوام کے مسائل کو لے ڈوبی ورنہ میرا قلم چل گیا پھر رکنے کا نام نہیں لے گا میں آپ کو احتراما آگاہ کر رہا ہوں کہ آپ پالشی خبروں سے گریز کریں آپ کی پالشی خبروں سے ہی یہ پھر سر اٹھا رہے ہیں آپ پالشی خبریں لگا کر ان آقاؤں کو خوش اور عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چاہتے ہو تو میں ایسا ہر گز نہیں کرنے دوں گا کل میں آپ کو ایک بڑا اہم راز بتاؤں گا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں