بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سردی نزلہ کھانسی اور دیگر بیماریاں ہسپتالوں میں ۔۔۔

0
470
web2اسلام آباد( ارسلان احمد ملک) تلہ گنگ، لاوہ و گردونواح میں خشک سردی، نزلہ کھانسی، گلے کی بیماریاں پھیلنے لگیں تلہ گنگ پرائیویٹ و سرکاری ہسپتالوں میں رش، تفصیلات کے مطابق تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ و گردونواح میں خشک سردی سے نزلہ، کھانسی، گلے کی بیماریاں اور موسمی بخار کی وجہ سے تلہ گنگ کے پرائیویٹ کلینکس اور سرکاری ہسپتالوں میں رش دیکھنے کو ملا ہے اور دور دراز علاقوں سے مریضوں کا انتہائی رش پایا جا رہا ہے جبکہ دھند کی وجہ سے بھی بڑا اثر پھیل رہا ہے پرائیویٹ کلینکس اور سرکاری ہسپتالوں میں انتہائی رش کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ڈاکٹروں کے مطابق مریض کھٹی اشیاء، مشروب اور ٹھنڈے پانی سے گریز کریں قہوہ اور سوپ استعمال کریں اور ہاف بازو کپڑے پہننے سے گریز کریں ڈیلی تلہ گنگ نیوز سروے کے دوران مریضوں نے ڈیلی تلہ گنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علاج تو ہو رہا ہے لیکن بہت زیادہ پیسے وصول کئے جا رہے ہیں جب ان سے سوال کیا گیا کہ سرکاری ہسپتال موجود ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتال بھی ٹرخا دیتے ہیں اور پرائیویٹ کلینک پر ریفر کر دیا جاتا ہے سٹی ہسپتال کے بارے میں جب پوچھا گیا تو مریضوں کے مطابق وہ بادشاہ ہیں بادشاہوں سے کون ٹکر لے مریضوں نے ڈیلی تلہ گنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خشک سردی کئی مہینوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے گردوغبار بہت زیادہ ہو گیا ہے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ ہر سال کی طرح جس طرح گندم بوئی جاتی تھی زمین میں وتر نہ ہونے کی وجہ سے کئی زمیندار گندم بوئی کیلئے ابھی بارشوں کے انتظار میں ہیں حالانکہ اس سے قبل اس موسم میں گندم کی فصل بہت آگے نکل چکی ہوتی ہے لیکن ابھی تک زمیندار پریشان اور بارش کے انتظار میں ہیں بعض مقامات سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق زمینداروں اور عوام نے بارشوں کیلئے دعائیں کھل عام اور مساجد میں ختم شریف شروع کر دی ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں