ضلع کونسل چکوال کی مخصوص نشستوں پر میدان لگ گیا۔۔۔

0
298

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ضلع کونسل چکوال کی مخصوص نشستوں پر میدان لگ گیا اور خلاف توقع یہ مقابلہ مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرینز کے ہی درمیان ہے ۔ اور پولنگ پندرہ نومبر کو ہوگی جس میں ضلع کونسل ہال کے 71 ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے خواتین کی پندرہ مخصوص نشستوں پر حصے کے مطابق مسلم لیگ ن کی تیرہ ممبران کو منتخب ہونا ہے مگر پارٹی نے پندرہ کو ٹکٹ دیکر میدان میں اتارا ہے ان میں سے دو بدقسمت خواتین نے ہرصورت شکست سے دوچار ہونا ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی ثمینہ خضر ساکن رتوچھ اور مسلم لیگ ق کی ثریا بیگم ساکن اکوال نے بھی منتخب ہونا ہے کیونکہ ان دو خواتین کے پاس پانچ پانچ ممبران کی تعداد پوری ہے۔ چار اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امجد اقبال ، روندر کمار ، سلیم اختر اور فرخ سیار میدان میں ہیں جبکہ آزاد امیدوار خالد مسیح نے بھی کاغذات داخل کرا رکھے ہیں جو کہ میدان خالی نہ چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے چاروں مسلم لیگی کامیابی ہونگے ادھر کسان کی تین نشستوں پر صورتحال دلچسپ ہے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار ممتاز ٹمن ، اور ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ نے ملک اقرار حیدر ساکن ڈھوک پٹھان کو میدان میں اتارا ہے جبکہ معاون خصوصی ملک سلیم اقبال نے ملک فیروز خان دودیال کو اس نشست پر امیدوار نامزد کیا ہے ، پی ٹی آئی نے اگر ان کسان نشستوں پر ووٹوں کا بائی کاٹ نہ کیا تو پھر صورتحال ملک فیروز خان کیلئے بہتر ہے اور بائیکاٹ کیا تو پھر سردار ممتاز ٹمن کے امیدوار اقرار حیدر کی پوزیشن بہتر بتائی جاتی ہے ۔ سلیم رضا اور محمد عرفان نے بہرکیف منتخب ہونا ہی ہے ۔ مگر اب صورتحال اس وجہ سے دلچسپ ہے کہ ان کے پاس اپنے اپنے بائیس ، بائیس ووٹ پورے ہیں مگر دیکھنا یہ ہے کہ دیگر دو امیدوار کس طرح ان بائیس بائیس میں سے کتنے لوگ اپنے حق میں ووٹ پول کرواتے ہیں ۔ بہر حال صورتحال دلچسپ ہے مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرینز کی اس لڑائی کو اپوزیشن جماعتیں باہر بیٹھ کر دلچسپی سے دیکھ رہی ہیں اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس لڑائی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین کے اختلاف مزید شدی ہونگے ۔ اور سردار غلام عباس کی شمولیت کے بعد ضلع چکوال کا سیاسی منظر جو مکمل طور پر یک طرفہ ہو چکا ہے اس میں کوئی اور رستے بھی نکلیں گے اور آنیوالے الیکشن میں صورتحال مختلف ہو سکتی ہے ۔ دیگر یکطرفہ مقابلوں میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امجد بشیر مرزا ایڈووکیٹ کی فیصل کن پوزیشن ، ظہیر اسلم ساکن تھوہا مسلم لیگ ق کے امیدوار ہیں ان کو صرف پانچ چیئرمینوں کی حمایت حاصل ہے۔ یوتھ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے چودھری حسیب تصور منہاس ابوبکر سعید مورت کے دستبردار ہونے کے بعد کامیاب ہو چکے ہیں ۔

تبصرے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں