لاوہ ڈاکخانے کی بلڈنگ آخری ہچکولے لینے لگی۔۔۔

0
278

5

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک) محکمہ پوسٹ پر غربت چھاگئی۔تحصیل لاوہ میں ڈاکخانہ کی بلڈنگ آخری ہچکولے لینے لگی۔ملازمین اور صارفین کی زندگیاں خطرے میں۔پڑھتا جا۔۔۔ شرماتا جا۔۔۔میٹرو اور اورنج بس سروس سے فرصت ملے تو محکمہ پوسٹ پر توجہ عنایت فرمائیں ۔عوامی و سماجی حلقوں کا خادم اعلیٰ سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ جوکہ مسلم لیگ(ن) نے لاوہ کے عوام کو تحفہ میں پیش کی ہے مگر تاحال جہاں دیگر دفاتر عملاً قائم نہ ہو سکے وہاں تحصیل لاوہ میں عرصہ سے قائم ڈاکخانہ کی عمارت انتہائی خطرناک پوزیشن میں کھڑی ہے اور اس میں دن بھر کام کرنے والے ملازمین اور دیگر متعلقہ آنے والے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑی رہتی ہیں ۔خصوصاً بارشوں کے موسم میں مذکورہ بلڈنگ کے اندر جانا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے میٹرو بس سروس اور اورنج لائٹ بس سروس پر جہاں ” مسرت” کا اظہار کیا ہے وہاں خادم اعلیٰ اور دیگر محکمہ پوسٹ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ اور دندہ شاہ بلاول میں خستہ حال ڈاکخانوں کی عمارتوں پر رحم خاص کیا جائے۔

تبصرے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں