ملک سلیم اقبال کی کوششیں رنگ لے آئیں۔۔۔

0
253

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال کی کوششیں رنگ لے آئیں ،نوری بادشاہ(تراپ) پل پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔ع۳وامی حلقوں کا ملک سلیم اقبال سے اظہار تشکر ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیلپلز پارٹی دور حکومت مین اٹک اور چکوال کو شاہ محمد والی کے مقام پر ملانے والا نوری بادشاہ (تراپ) کا ایک حصہ اپنے تعمیر کے دو سال کے اندر ہی دریا برد ہو گیا ۔اس دوران متعدد قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں ۔جس کے بعد آٹھ سال مذکورہ پل حکومتی توجہ کا منتظر رہا لیکن کسی نے کوئی توجہ نہ دی ۔تاہم بعد میں صوبائی مشیر ملک سلیم اقبال حرکت میں آئے اور حکومت پنجاب سے مذکورہ پل کی مرمت کیلئے سولہ کروڑ سے زائد کے فنڈز منظور کرائے ۔یہ فنڈز این ایچ اے کو فراہم کئے گئے ۔جس کے بعد گزشتہ روز اس پل پر تعمیر کے کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔عوامی حلقوں نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

تبصرے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں