گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کا ’’خونی چوک‘‘۔۔۔

0
296

4

دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوک ” خونی چوک” میں تبدیل، علاقہ بھر سے درجنوں طلباء موت حادثات کی وجہ سے موت کا شکار۔ اوور برج تعمیر کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دندہ شاہ بلاول جس کی تعداد سینکڑوں میں اور علاقہ بھر سے طلباء پرائمری تا ایف ایس سی لیول طلباء تعلیم کی پیاس بجھانے آتے ہیں مگر سکول مین روڈ سے بالکل ساتھ ہونے کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم طلباء متعدد بار ایکسیڈنٹ کا شکار ہو کرزندگی کی بازی ہارگئے اور جو بچ جاتے ہیں وہ معذور ی کا شکار ہیں۔اہل علاقہ نے قبل ازیں بھی سکول چوک میں اوور برج تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا مگر حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ اہل علاقہ نے ایم این اے سردار ممتاز ٹمن،ایم پی اے، محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام، ڈی سی او چکوال اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کے طلباء اور سٹاف کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کیا جائے۔

تبصرے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں